20 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں منگھوپیر تھانے میں مبینہ طور پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا جس کے خلاف لواحقین نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا،واقعے کے بعد ایس ایچ او کو معطل اور 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ منگھوپیر تھانے میں چوری کا ملزم خالد ہلاک ہوگیا نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا اورٹائر اور کچرا جلاکر روڈ بلاک کردیا۔لواحقین کا کہنا ہے ملزم خالد پولیس تشدد سے ہلاک ہوا،لواحقین نے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو نے ایس ایچ او منگھوپیر ناصر محمود کو معطلی اور تنزلی کردی جبکہ دو پولیس اہلکاروں انور اور پرویز کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا گیا۔