پاکستان
20 جنوری ، 2013

نیب بلوچستان کی مزید 5 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات

نیب بلوچستان کی مزید 5 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات

کوئٹہ … نیب بلوچستان نے مزید 5 صوبائی وزراء کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب بلوچستان کے مطابق 5 صوبائی وزراء کے خلاف بد عنوانی کی شکایات ملنے پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ نیب بلوچستان تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اسلام آباد میں چیئرمین نیب کو بھجوائے گا، چیئرمین نیب کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ان وزراء کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ نیب بلوچستان اس سے قبل 11 صوبائی وزراء کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے چیئرمین نیب کو بھجوا چکا ہے۔

مزید خبریں :