پاکستان
20 جنوری ، 2013

پشاور میں آٹے کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں

پشاور میں آٹے کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں

پشاور…پشاور میں آٹے کی قیمتیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں۔ دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی آٹا کی سپلائی شروع نہیں ہوسکی۔ پنجاب سے گندم کی سپلائی میں کمی کے بعد سے پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پشاور کی اوپن مارکیٹ میں بیس کلو فائن آٹیکا تھیلا ساڑھے آٹھ سو روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ ایک ماہ میں تھیلے کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کو آٹا سپلائی کی بندش کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ جس سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اور وہ اوپن مارکیٹ سے ہی اٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :