07 جنوری ، 2024
لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سےکاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل خارج کر دی ۔
صنم جاوید نےقومی اسمبلی کے حلقوں این اے 119 اور 120اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 150 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیے تھے۔
صنم جاوید کے وکیل نے آر او کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو چیلنج کیا تھا تاہم اپیلٹ ٹربیونل نے صنم جاوید کی اپیل خارج کر دی اورکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔