20 جنوری ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان میں جاری آپریشن اور شہریوں کے اغوا کے خلاف بلوچ ریپبلکن پارٹی کی اپیل میں حب ، خضدار سمیت دیگر شہروں میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے۔ضلع خصدار کے شہر مشکے اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جاری آپریشن، لاپتہ شہریوں،انکے اغوا کے خلاف بلوچ ریپبلکن پارٹی اور دیگر کی اپیل پر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شٹرڈاوٴن ہڑتال ہے۔حب،خضدار،گوادر،تربت،پنجگوراوردیگرمیں کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔