Time 08 جنوری ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 2 صحافی شہید ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ  حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی طیاروں کی بمباری سے مزید 2 صحافی شہید ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق غزہ میڈیا دفتر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 2 صحافی شہید ہوئے ہیں جس کے بعد7 اکتوبر سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 112 ہوچکی ہے۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق آج ہونے والے اسرائیلی حملوں میں صحافی عبداللہ بریس اور محمد ابو دائر شہید ہوئے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے الفخور میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں صحافی محمد ابو دائر شہید ہوگئے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خیال رہےکہ اتوار کو بھی غزہ میں تین فلسطینی صحافی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے، شہید ہونے والے صحافیوں میں الجزیرہ نیوز کے بیورو چیف کے بیٹے بھی شامل تھے۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

7  اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 23  ہزار سے  تجاوز کرگئی ہے۔

 یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر روز  10 سے زیادہ بچے معذور  ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :