Time 11 جنوری ، 2024
صحت و سائنس

ڈریپ نے مضر صحت کھانسی کے شربت میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوا لیے

کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال پروپلین گلائیکول استعمال ہوا: ڈریپ/ فائل فوٹو
کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال پروپلین گلائیکول استعمال ہوا: ڈریپ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے  مضر صحت کھانسی کے شربت میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوا لیے۔

ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال پروپلین گلائیکول استعمال ہوا، درآمد شدہ پروپلین گلائیکول میں مضرصحت کثافتوں کی مقدار 25 فیصد پائی گئی۔

ڈریپ حکام نے بتایا کہ کھانسی کے شربت کا درآمدی خام مال پورے ملک میں سپلائی ہوا، پورے ملک سے کھانسی کے شربت کا درآمدی خام مال واپس منگوا رہے ہیں۔

ڈریپ کا کہنا ہےکہ بدنیتی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف کرمنل کیس فائل کریں گے۔

مزید خبریں :