پاکستان
Time 17 جنوری ، 2024

صنم جاوید الیکشن کیلئے نااہل،کاغذات نامزدگی مسترد ہونےکیخلاف اپیل خارج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاویدکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

خیال رہےکہ صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 119 اور 120اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 150 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیے تھے۔

 صنم جاوید نےلاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو چیلنج کیا تھا تاہم اپیلٹ ٹربیونل  نے صنم جاویدکی اپیل خارج کر دی تھی اورکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

 صنم جاوید نے اپیلٹ ٹربیونل اور آر او کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم عدالت نے فیصلہ برقرار رکھا اور  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔