Time 29 جنوری ، 2024
پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انویسٹی گیشن پولیس نے بعد میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صنم جاوید کی گرفتاری ڈال دی— فوٹو:فائل
انویسٹی گیشن پولیس نے بعد میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صنم جاوید کی گرفتاری ڈال دی— فوٹو:فائل

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید  کے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنادیا اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انویسٹی گیشن پولیس نے بعد میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں صنم جاوید کی گرفتاری ڈال دی اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں :