23 جنوری ، 2013
پشاور …پشاور ایئر پورٹ پر پولیو کاوٴنٹر قائم کردیا گیا، قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر سفر کرنے والے پانچ سال کے بچوں کے لیے ویکسین لازمی ہوگی۔ پشاور ایئر پورٹ پر پولیو کاوٴنٹر پر عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا اور پانچ سال کے بچوں کو پولیو ویکسین دے گا ایئر پورٹ زرائع کے مطابق اپنے بچوں کو پولیو ویکسین سے انکاری والدین کو سفر کی اجازت نہ ہوگی پولیو کاوٴنٹر کے قیام کا فیصلہ مصرمنتقل ہونے والے پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کیا گیا ہے۔