20 فروری ، 2024
ملک میں 17 فروری سے بند سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز تاحال بحال نہ ہو سکیں۔
پاکستان میں ایکس کی بندش چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے اور ایکس کی سروس 17 فروری رات سے ملک بھر میں ڈاؤن ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
چار روز کے دوران ایکس کی سروسز دو بار کچھ دیر کےلیے بحال بھی کی گئی تھیں لیکن سروسز چند منٹ بحالی کے بعد دوبارہ ڈاؤن ہوگئیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔