25 فروری ، 2024
اسلام آباد: ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچانے کی قومی انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہو گا۔
وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی کے مطابق ملک بھر میں26 فروری سے 3 مارچ تک پولیو ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے 33 اضلاع میں 3 سے 9 مارچ تک بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
قومی انسداد پولیو مہم سے متعلق وفاقی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ پولیو خوفناک بیماری ہے جو بچوں کو تاعمرمعذور بنا دیتی ہے، بدقسمتی سے پولیو ہمارے بچوں کیلئے بدستور خطرہ ہے تاہم حکومت پاکستان پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
افتخار علی شلوانی نے کہا کہ والدین پربچوں کی صحت یقینی بنانے کیلئے بڑی ذمہ داری ہے۔