11 مارچ ، 2024
رمضان المبارک سن 1445 ہجری کا آغاز کل سے ہونے کا امکان ہے اور بابرکت مہینے کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔
سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ لندن میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے اور دو الگ دنوں میں رمضان المبارک کا آغاز ہو رہا ہے۔
ماہ صیام کو تمام مہینوں کا سردار کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے اور نیکی کا اجر دوگنا ہو جاتا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مساجد میں بھی رش بڑھ جاتا ہے اور خواتین بھی گھروں میں تراویح کا اہتمام کرتی ہیں جبکہ مساجد میں آئمہ کرام رمضان المبارک سے متعلق مسائل سے عوام کو آگہی بھی فراہم کرتے ہیں۔
اب اگر ایسے میں آپ رحمتوں اور برکتوں والے اس ماہ مبارک سے متعلق کوئی بھی دینی و دنیاوی شرعی مسائل کا حل جاننا چاہتے ہیں تو دیئے گئے لنک (https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers) پر کلک کیجئے۔
آپ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، یو اے ای، امریکا، برطانیہ کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور سحر و افطار کے اوقات جاننا چاہتے ہیں تو پریشان نہ ہوں بس اس لنک (https://ramadan.geo.tv/ramadan-calendar) پر کلک کیجئے۔
اگر آپ کو سحر و افطار میں اہل خانہ کے لیے لذیذ پکوان تیار کرنے میں دشواری ہے تو اس لنک (https://ramadan.geo.tv/category/recipes) پر کلک کیجئے آپ مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
اگر آپ اسلامی مضامین میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس لنک (https://ramadan.geo.tv/category/articles) پر کلک کیجئے۔
اور دیگر اسلامی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دیے گئے لنک (https://ramadan.geo.tv) پر کلک کریں۔