Time 27 مارچ ، 2024
رمضان المبارک

رمضان کی سب سے افضل عبادت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوال: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟

جواب: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت ایک تو روزہ ہے اور دوسری افضل عبادت تلاوت قرآن حکیم ہے کیونکہ اسی ماہ مبارک میں اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی کریمﷺ پر قرآن حکیم نازل فرمایا، رمضان کے مبارک مہینے میں نمازِ تراویح میں قرآن حکیم سنایا اور سنا جاتا ہے۔ 

اس کے علاوہ اس ماہ مبارک میں ہمارے پیارے نبیﷺ کثرت سے صدقہ خیرات کیا کرتے تھے۔

اس ماہ مبارک میں جو بھی نیک کام آدمی کرسکے، وہ ضرور کرے، مثلاً تلاوتِ قرآن، نوافل کی کثرت، زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار، ضرورت مند اور محتاجوں کی امداد و اعانت وغیرہ۔