Time 28 مارچ ، 2024
رمضان المبارک

روزہ توڑنے کا کفارہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوال: رمضان کے مہینے میں ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا اور اس نے بلا کسی عذر کے وہ روزہ توڑ دیا تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

جواب: رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے کے بعد بلا کسی عذر کے اس کو توڑ دینے سے اس ایک روزے کے بدلے مسلسل 60 روزے رکھنے ہوں گے۔

 اگر کسی نے لگاتار 59 روزے رکھ لیے اور کسی وجہ سے صرف ایک روزہ نہیں رکھ سکا تو اس کو نئے سرے سے دوبارہ مسلسل 60 روزے رکھنے ہوں گے۔