مچھلی کی نئی ڈش سوئٹ اینڈ سار فش ضرور چیک کریں

رمضان کے آخری عشرے میں ہونے والی دعوت میں سوئٹ اینڈ سار فش کو بنا کر مہمانوں کی داد وصول کی جاسکتی ہے/ فائل فوٹو
رمضان کے آخری عشرے میں ہونے والی دعوت میں سوئٹ اینڈ سار فش کو بنا کر مہمانوں کی داد وصول کی جاسکتی ہے/ فائل فوٹو

اجزاء: ثابت مچھلی (آدھا کلو) ایک عدد، جرمن مرچ چار عدد، لیموں کے پتے چھ عدد، نمک آدھا چائے کا چمچہ، باریک کٹی ادرک دو چائے کے چمچے، باریک کٹا لہسن دو چائے کے چمچے، تیل دو کھانے کے چمچے۔

سوس کے اجزاء: تیل ایک کھانے کا چمچہ، لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے، سوئٹ چلی سوس چار کھانے کے چمچے، فش سوس 2 کھانے کے چمچے۔

ترکیب: سوس بنانے کے لیے ایک کھانے چمچہ تیل، چار کھانے کے چمچے لیموں کا رس ، چار کھانے کے چمچے سوئٹ چلی سوس اور 2 کھانے کے چمچے فش سوس ملا کر 2 منٹ تک پکائیں  جس سے سوس تیار ہوجائے گی۔

ایک عدد ثابت مچھلی کو دھو کر کٹ لگائیں، پھر ایک برتن میں دو کھانے کے چمچے تیل، 4 عدد لمبائی میں کٹی ہوئی جرمن مرچ، 6 عدد لیموں کے پتے، 2 چائے کے چمچے باریک کٹا لہسن، 2 چائے کے چمچے کٹی ادرک اورآدھا چائے کا چمچہ نمک ڈال کر مکس کریں اور مچھلی میں بھر دیں اور مچھلی کے اوپر بھی لگائیں۔

 اب اسے 200 سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون پروف ڈش میں رکھ کر پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کرلیں، اب گرل اوون میں دس منٹ سینک لیں اور نکال کر سوس کے ساتھ سرو کریں۔