کھیل
26 فروری ، 2012

لاہور : محمد عامر نے خود کو گھر میں قید کرلیا، میڈیا سے بات کرنے سے گریز

لاہور : محمد عامر نے خود کو گھر میں قید کرلیا، میڈیا سے بات کرنے سے گریز

لاہور … انگلینڈ میں کرکٹ کرپشن کیس میں قید کاٹنے کے بعد محمد عامر وطن واپس تو پہنچ گئے لیکن اب انہوں نے لاہور میں خودکو اپنے گھرپر قید کر لیا ہے۔ محمد عامر اتوار کی صبح لندن سے لاہور پہنچے ہیں، وہ ایئر پورٹ پر میڈیاسے بچنے کیلئے خفیہ راستے سے نکل گئے۔ میڈیا گھر پر بھی موجود تھا لیکن عامر نے وہاں بھی بات نہیں کی اور گاڑی سے اترتے ہی گھر میں داخل ہوگئے۔ میڈیا سارا دن عامر سے گفتگو کا انتظار کرتا رہا، لیکن لندن کی جیل سے رہائی پانیوالے عامر نے خود کو گھرمیں ہی قید کرلیا۔ محمد عامر کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ وکیل نے عامر کومیڈیا سے بات کرنے سے منع کررکھاہے۔

مزید خبریں :