دنیا
Time 14 اپریل ، 2024

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، 33 افراد جاں بحق

سیلابی ریلوں کے باعث تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں— فوٹو: اے ایف پی
سیلابی ریلوں کے باعث تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں— فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں تین روز سے جاری بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آکر درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے کم از کم 33 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں کے باعث تقریباً 600 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ  تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایکٹرکی زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔

حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

مزید خبریں :