دنیا
Time 17 اپریل ، 2024

اسرائیلی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ میں غذائی قلت کے دعوؤں کو مسترد کردیا

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں غذائی قلت اور قحط کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

اسرائیل وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بن یامین نیتن یاہو نے آج برطانوی اور جرمن وزائے خارجہ سے ملاقاتوں میں انہیں غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیل کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے بارے میں بریفنگ دی۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے مختلف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے غزہ میں قحط کے دعوؤں کو بھی مسترد کیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی نے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے۔

آئی پی سی کے مطابق غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے۔ 

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیریس نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیا تھا۔


مزید خبریں :