صحت و سائنس
31 جنوری ، 2013

خیبر پختونخوا میں ہر سال40فی صد بچے نمونیا کا شکار

خیبر پختونخوا میں ہر سال40فی صد بچے نمونیا کا شکار

پشاور… خیبر پختونخوا کے بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر سال 30 سے 40 فیصد بچے اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ای پی آئی حکام کے مطابق نمونیا انتہائی مہلک مرض ہے خیبر پختونخوا میں بچوں کی 13 فیصد اموات نمونیا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ای پی آئی حکام کے مطابق نمونیا کی وجوہات میں سردی، متوازن غذاکی کمی، ماوٴں اور نوازئیدہ بچوں کی صحت کے مسائل سے متعلق عوامی شعور میں کمی بھی شامل ہیں۔ ای پی آئی حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں کے بچوں میں نمونیا کی شرح زیادہ ہے۔

مزید خبریں :