جرائم
Time 20 اپریل ، 2024

ملزم معیز کی ہلاکت، پولیس نے سابق ایس پی کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا

درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کے الزام میں مطلوب سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق اب تک گرفتار نہ ہوسکا— فوٹو:فائل
درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کے الزام میں مطلوب سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق اب تک گرفتار نہ ہوسکا— فوٹو:فائل

کراچی میں ملزم معیز کی پولیس تشدد سے ہلاکت کیس کے ملزم سابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کلفٹن نیئر الحق کو بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) کو ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا گیا۔

درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کے الزام میں مطلوب سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔

 پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور گھر پربھی ٹیم موجود ہے تاہم  پولیس حکام کو ملزم کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ہے لیکن فی الحال بیرون ملک جانے کےکوئی شواہد نہ ملنے کا بتایا۔

دوسری جانب گرفتار ملزم معیز کی پولیس تشدد سے ہلاکت کا واقعے میں سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدامات شروع کردیے گئے۔

ایف آئی اے کو نیئر الحق کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنےکیلئے خط لکھا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے خط میں کہا ہے کہ ملزم نیئر الحق قتل کے مقدمے میں نامزد ہے، ممکنہ طور پر ملزم بیرون ملک فرار ہوسکتا ہے لہٰذا روکاجائے اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا جائے۔

اُدھر پولیس تشدد سے ہلاک ملزم معیز کے بیٹے جنید کو ایس آئی یو سے جیل منتقل کردیا گیا۔

درخشاں پولیس نے ملزم معیز اور اسکے بیَٹے کو 14 اپریل کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :