27 فروری ، 2012
تائیوان…این جی ٹی… صرف پاکستان میں ہی نہیںبلکہ دنیا بھر میں سڑک پر ڈرائیور حضرات غصے میں آکر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ہوا تائیوان میں بھی ہواجہاں دنیا بھر سے سیروتفریح کیلئے آئے سیاحوں سے بھری بس کے ڈرائیور نے غصے میں آکر بس کو ہینڈ بریک ہی نہیں لگائی اور خود بس سے اتر گیا۔اس غلطی کی وجہ ایک اسکو ٹر سوار تھا جس سے لڑنے کیلئے ڈرائیور بس کو ہینڈبریک لگائے بغیر ہی بیچ سڑک پر اُتر ااور اسکوٹر والے کا گریبان پکڑ کر اس سے لڑائی شروع کر دی ۔بس پھر کیا تھا اس غیر ذمہ داری کے باعث بس سرکتی سرکتی سڑک کی دوسری طرف پہنچ گئی۔جب ڈرائیور کو اس سرکتی بس کی طرف متوجہ کیا گیا تواس نے اسکوٹر والے کی جان چھوڑی اور کسی بھی قسم کا حادثہ رونما ہو نے سے قبل ہی دوبارہ بس میں سوار ہو کر اسے قابو کیا۔