03 فروری ، 2013
پرتھ…دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 267 رنز کاہدف دیا ہے، بیلے نے ناقابل شکست 125 رنز بنائے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ بیلے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 125 رنز بنائے، فاکنر39 اور ہیوز 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرن سامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔