22 مئی ، 2024
امریکا نے نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔
سندیپ لامیچانےکو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیپال کی نمائندگی کرنا تھی جس کے لیے ان کے امریکا کے ویزے کے لیے اپلائی کیا گیا تھا۔
تاہم سندیپ لامیچانے نے سوشل میڈیا پر ویزہ مستردی سے فینز کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو گزشتہ برس لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں سزا ہوئی تھی ،تاہم نیپال کی ایک عدالت نے گزشتہ دنوں سندیپ لامیچانے کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔