Time 09 جون ، 2024
جرائم

کراچی: سکیورٹی اداروں کی لیاری میں کارروائی، 50 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی: سکیورٹی اداروں کی لیاری میں کارروائی، 50 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
ملزمان متعدد افراد کو اغوا اور قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں: ترجمان رینجرز__فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور  سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سرغنہ احمد علی مگسی گروپ سے ہے، ملزم شہزاد اور نوید سے غیر قانونی اسلحہ، بارود اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔

رینجرز ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان متعدد افراد کو اغوا اور قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں، ملزمان نے 50 سے زائد افرادکو اغواکر کےقتل کرنےکا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے 2010 سے 2018  تک ساتھیوں کے ہمراہ لسانی بنیادوں پر شہریوں کو اغواکیا، ملزمان نے مغویوں کو سنگولین میں سلمان چیئر مین کے گھر میں تشددکے بعد قتل کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان مغویوں کی لاشوں کوبوری میں بندکر کے شہرکے مختلف علاقوں میں پھینکتے تھے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان مغویوں کو قتل کرکے بوری میں ڈال کے لیاری ندی میں پھینکتے تھے، ملزمان تاجروں سے بھتہ وصول کرکےگینگ وار سرغنہ کوبیرون ملک بھجواتے تھے۔

مزید خبریں :