27 فروری ، 2012
اسلام آباد… پاکستان الیکشن کمیشن نے پی ایس53ٹنڈو محمد خان کا انتخابی نتیجہ روک دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے مردان اور ملتان میں انتخابی نتائج کے بعد فائرنگ کا بھی سخت نوٹس لیا ۔الیکشن کمیشن کی ریٹرننگ آفیسر کو ایک ہفتے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی واضح رہے کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 53 میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ نے پولنگ عملے کو تشددکا نشانہ بنایا تھا ، یہ ویڈیو فوٹیج جیو نیو نے نشر کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی جبکہ آج پیپلزپارٹی کی وحیدہ شاہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے ،اب الیکشن کمیشن نے پی ایس53ٹنڈو محمد خان کا انتخابی نتیجہ روک دیا ہے۔