27 فروری ، 2012
کراچی … وزیراطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ وحیدہ شاہ کے معاملے میں صوبائی حکومت وہی کرے گی جو قانون کہے گا۔ بلاول ہاوٴس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایران 61 اور یو ایس ایڈ 200 اسکولوں کی بحالی پر کام کررہی ہے جبکہ صدر مملکت نے بحالی کے کاموں پر رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کردی گئی ہے۔ ایک سوال پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں، پیر صاحب پگارا نے ان کے بارے میں جو کہا وہ درست ہی تھا۔