پاکستان
27 فروری ، 2012

اسلام آباد :دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر ترقی دی جائیگی، وزیراعظم

 اسلام آباد :دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر ترقی دی جائیگی، وزیراعظم

اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو غریب اور مستحق مریضوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہیلتھ انشورنس اسکیم کے اجراء کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے برابر ترقی دی جائے گی۔ قومی ادارہ صحت میں 8 سہولتوں پر مشتمل نیشنل ہیلتھ کمپلیکس کے افتتاح کے دوران وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت صرف وفاق میں ہی صحت و تعلیم کی سہولتیں دینے کی پابند ہے جسے بخوبی سرانجام دیاجارہا ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اگلے ایک سال میں 500 بستروں پر مشتمل مزید ایک اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے اس سے قبل 200 بستروں پر مشتمل فیڈرل جنرل اسپتال، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری، فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، سینٹرفار الرجی، نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی نیٹ ورک اور نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیکل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے متعقلہ حکام کو فیڈرل میڈیکل کالج میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ اور زیر تعلیم 20 طلباء کو اسکالر شپس بھی دینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :