کاروبار
27 فروری ، 2012

لاہور : گھی کے بعد چینی کی قیمت میں بھی 4 روپے فی کلو اضافہ

لاہور : گھی کے بعد چینی کی قیمت میں بھی 4 روپے فی کلو اضافہ

لاہور … لاہور میں گھی کی قلت کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چینی کی قیمت بھی چند روز میں 4 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، حکومت نے نوٹس نہ لیا تو دونوں اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں دکان داروں نے گھی کی قیمتوں میں غیراعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے،بازار میں کھلا گھی 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ اس حوالے سے جیو سے گفتگو کے دروان بنا سپتی گھی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے بتایا کہ کراچی سے خوردنی تیل کی ترسیل بند ہے اور گھی کی قلت سے اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جانے کا خدشہ ہے۔ گھی کے ساتھ ہی چینی کی ایکس ملز قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میں چینی کی فی کلو گرام قیمت چند روز میں 50 روپے سے بڑھ کر 54 روپے ہوگئی ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی نے کہا کہ سخت سردی سے گنے کی پیداوار کم رہی اور قیمت فی من 180 روپے تک چلی گئی ہے اسی لئے چینی کی قیمت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :