Time 08 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

احمد علی بٹ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فٹنس ویڈیو پر پھٹ پڑے

احمد علی بٹ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فٹنس ویڈیو پر پھٹ پڑے
جم کے بجائے اسٹیڈیم میں دکھائی جانے والی کارکردگی کے سبب آپ کو اپنے ملک سے معافی مانگنی چاہیے: اداکار—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے نامور میزبان و اداکار احمد علی بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی ہے۔ 

بابراعظم نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سخت ورک آؤٹ کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں بابر مختلف ورزش کررہے ہیں۔

کپتان نے ویڈیو کے کیپشن میں 'ورک' تحریر کیا جس کے بعد مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر تبصروں کی لائن لگ گئی۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکار احمد علی نے اسے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اپنی بھڑاس نکالی۔

احمد علی بٹ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فٹنس ویڈیو پر پھٹ پڑے
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار نے لکھا 'جم کے بجائے اسٹیڈیم میں دکھائی جانے والی کارکردگی کے سبب آپ کو اپنے ملک سے معافی مانگنی چاہیے اور ساتھ ہی  وضاحت بھی پیش کرنی چاہیے'۔

احمد علی نے مزید لکھا کہ 'احساس ہو تو کچھ شرم ہو نا'۔

ساتھ ہی اس اسٹوری پر احمد علی بٹ نے ہیش ٹیگ میں 'ناٹ مائی کیپٹن' لکھا۔

مزید خبریں :