10 جولائی ، 2024
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سالانہ سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کردی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق جن کرکٹرز کو سالانہ سینٹرل کانٹریکٹ کی پیشکش کی گئی ان میں راچن رویندرا، بین سئیرز، ول او رورکی اور جیکب ڈفی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا بتانا ہے کہ اعجاز پٹیل کو دوبارہ کانٹریکٹ آفر کیا گیا وہ پچھلے کانٹریکٹ میں شامل نہیں تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کے مطابق جن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر کیا گیا انہیں ہر صورت میں نیشنل ٹیم اور ڈومیسٹک سپرسمیش کےلیے دستیاب ہونا ہے۔
حکام کے مطابق سابق کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن اور ایڈم ملن نے خود کو کانٹریکٹ کے لیے عدم دستیاب قرار دیا۔