Time 17 جولائی ، 2024
کھیل

پیرس: اولمپکس سے قبل سخت سکیورٹی نے سیاحوں کو مشکل میں ڈال دیا

پیرس اولمپکس سے 2 ہفتےقبل فرانس کے دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مقامی لوگ اور سیاح پریشان ہیں اور پاس کے بغیر چلنا پھرنا محال ہوگیا ہے جب کہ انتہائی درجے کے زون میں متعدد ریسٹورنٹ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

پیرس میں سکیورٹی اولمپکس کے پیش نظر بڑھائی گئی ہے، اس سے قبل پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر گارڈ کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق چاقو فوجی کے کندھے پر لگا جس سے وہ معمولی زخمی ہوا مگر موقع پر موجود پولیس اہلکار نے حملہ آور کو دبوچ لیا۔

مذکورہ حملہ آور شخص جس نے ’گارڈ گریٹ ’ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے حملہ کیا وہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور افریقی نژاد فرانسیسی ہے، اسے 2006 میں فرانس کی شہریت ملی تھی،۔

مزید خبریں :