Time 18 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہو کر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہو کر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے:  ایشیائی ترقیاتی بینک
فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں قرضوں کا حجم 7 فیصد کم ہو کر 70 فیصد تک ہوسکتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کے 62 فیصد محصولات قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے اور  مہنگائی کی شرح زیادہ رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں زراعت نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد تک پہنچی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق  گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد رہی۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی۔


مزید خبریں :