Time 25 جولائی ، 2024
کھیل

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا، ڈارون ٹور سے باہر

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا، ڈارون ٹور سے باہر
پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا جب کہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا__فوٹو: فائل

پاکستان شاہینز کی جانب سے ڈارون میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈارون ٹور میں موجود شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لے گا۔

اس صورتحال کے بعد آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

علم میں رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا جب کہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔

پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

مزید خبریں :