27 جولائی ، 2024
پاکستانی خاتون کوہ پیما انعم عزیر نے 8051 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرلیا۔
لاہور کی انعم عزیر براڈ پیک کو سرکرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں، اس سے قبل نائلہ کیانی بھی براڈ پیک سر کر چکی ہیں۔
براڈ پیک انعم عزیر کے کیرئیر کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے، اس سے قبل انعم عزیز نیپال میں مناسلو پیک بھی سر کرچکی ہیں۔
امریکی پاکستانی عمار بٹ نے بھی آج براڈ پیک کو سر کیا ہے، دونوں کوہ پیماؤں نے شہروز کاشف کی نگرانی میں براڈ پیک کو سر کیا، دونوں کے ساتھ ’ہائی ایلٹی ٹیوڈ پورٹر‘ علی اکبر اور علی ہوشی نے بھی براڈ پیک کو سر کرلیا۔
بتایا جارہا ہے کہ چاروں افراد آج صبح 1130 پر براڈ پیک کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔