Time 28 جولائی ، 2024
کھیل

پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟

پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟
گیانمارکو نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا اور 2022 میں شادی کی تھی__فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے دوران دریائے سین میں شادی کی انگوٹھی گرانے پر اولمپک چیمپئن ہائی جمپر کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی۔

اٹلی کے اولمپک چیمپئن ہائی جمپر گیانمارکو ٹمبیری پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا تھامنے والوں میں سے ایک تھے۔

تقریب کا انعقاد دریائے سین میں ہوا اور ایتھلیٹس کشتیوں میں سوار تھے کہ اس دوران اولمپک چیمپئن سے شادی کی انگوٹھی گر گئی جس پر چیمپئن کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی۔

پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟
فوٹو: سوشل میڈیا
پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟
فوٹو: سوشل میڈیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی اسٹار نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی سے معافی مانگی اور تفصیلی پیغام میں لکھا کہ معذرت، ایک تو پانی بہت زیادہ تھا، میرا وزن بھی خاصا کم ہوا، جذبہ بھی بس سے باہر تھا، اس دوران یہ سب ہوا۔

ہائی جمپر نے کہا کہ میں نے انگوٹھی کو کشتی پر گرتے دیکھا اور اس کے بعد غائب ہو گئی، میرے خیال میں انگوٹھی کے گم ہونے کی اس سے اچھی جگہ کوئی اور نہیں ہو سکتی، یہ انگوٹھی اب ہمیشہ سٹی آف لوو میں رہے گی۔

اطالوی اسٹار کا کہنا تھا انگوٹھی اس وقت گری جب میں اپنے ملک کا تین رنگوں والا جھنڈا فضا میں زیادہ سے زیادہ بلند رکھ رہا تھا۔

واضح رہے کہ گیانمارکو نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور انہوں نے 2022 میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں :