Time 02 اگست ، 2024
کھیل

پاکستان میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کتنا بجٹ مختص کیا گیا؟

پاکستان میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کتنا بجٹ مختص کیا گیا؟
فوٹو: فائل

اگلے سال پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی  چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ( 7 کروڑ) ڈالرز کا بجٹ مختص کیا  گیا اور ایونٹ کے اضافی اخراجات کے لیے 4.5 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں۔

 چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا ۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔

مزید خبریں :