Time 07 اگست ، 2024
کاروبار

حکومت نئےچیئرمین ایف بی آر کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہ کرسکی

حکومت نئےچیئرمین ایف بی آر کے لیے اب تک کوئی نام فائنل نہ کرسکی
وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرکو ایف بی آر چیئرمین تعینات کرناچاہتے ہیں مگر ایف بی آر افسران مزاحمت کررہے ہیں، ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اب تک نئے چیئرمین کے لیے کوئی نام فائنل نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نئےچیئرمین کی تعیناتی کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرپارہی، وزیراعظم نجی شعبے کے متعدد افراد سے ملاقات کرچکے ہیں اور نجی شعبے سے چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا معاملہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرکو  ایف بی آر چیئرمین تعینات کرناچاہتے ہیں مگر  پی اے ایس افسر کو تعینات کرنے پر  ایف بی آر  افسران مزاحمت کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم کو ایف بی آر سروس کے گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی فہرست بھی فراہم کردی گئی ہے۔ 

دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے امجد زبیر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کا نوٹس لیا اور قائمہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے اصل حقائق جاننا چاہتی ہے۔  

یاد رہے کہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔ 

مزید خبریں :