Time 09 اگست ، 2024
جرائم

کراچی میں نجی اسپتال کی پارکنگ سے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی میں نجی اسپتال کی پارکنگ سے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
ذرائع کے مطابق اسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے 2 ملزمان کو بھی پکڑ لیا ہے،فوٹو: فائل

کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کی پارکنگ سے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی میں بھاری مقدار  میں آئس چھپا رکھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پکڑی جانے والی منشیات کی مقدار 35 کلو گرام سے زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کے سکیورٹی گارڈز  نے 2 ملزمان کو بھی پکڑ لیا ہے۔

مزید خبریں :