Time 13 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فلم 'دی گلاس ورکر' کا باکس آفس پر راج برقرار، نیا سنگ میل بھی عبور کرلیا

فلم دی گلاس ورکر کا باکس آفس پر راج برقرار،  نیا سنگ میل بھی عبور کرلیا
فوٹو: فائل

جیو فلمز کی پیشکش مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کی تیارکردہ مانڈووی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پاکستان کی سب سے خوبصورت فلم ”دی گلاس ورکر“ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے3 کروڑ آمدنی کا ہدف عبور کرلیا ہے۔ 

پاکستان کی پہلی ہاتھ سے بنائی گئی فلم کی ملک بھر میں شاندار نمائش جاری ہے۔

جنگ سے تباہ حال ملک میں 'محبت' کی دِل چھو لینے والی کہانی کو ہر عمر کے لوگ پسند کر رہے ہیں۔

اس فلم کو دیکھنے کیلئے سنیما گھروں میں فلم بینوں کا رَش دکھائی دے رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل کئی مشہور اور شاہکار فلمیں ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے جنہیں عوام نے ہمیشہ بہت پسند کیا ہے۔ 

جیو فلمز کا پاکستانی سنیما گھروں کی بحالی میں بھی اہم کردار رہا ہے۔ 

فلم 'خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ڈونکی کنگ'جیسی شاہکار فلمیں جیو فلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہیں جنہیں ناظرین میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔


مزید خبریں :