Time 25 اگست ، 2024
پاکستان

لاہور ائیرپورٹ سے 3 مسافر گرفتار، 10کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور زیور برآمد

لاہور ائیرپورٹ سے 3 مسافر گرفتار، 10کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور زیور برآمد
کسٹم حکام کے مطابق ملزمان سے 100 سے زائدموبائل فون اور بھاری مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں__فوٹو: فائل

لاہور ائیرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے 3 مسافر وں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ملزمان سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ پکڑے گئے موبائل فون اور زیورات کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، تینوں گرفتار مسافروں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں :