انٹرٹینمنٹ
17 فروری ، 2013

کراچی میں عالمی ادبی میلہ کا آخری دن،دلچسپ پروگرامات جاری

کراچی میں عالمی ادبی میلہ کا آخری دن،دلچسپ پروگرامات جاری

کراچی …کراچی میں جاری عالمی ادبی میلہ کے ایل ایف تین دنوں تک ادیبوں، شعراء، صحافیوں اور شائقین ادب کی توجہ کا مرکز رہنے کے بعد آج شام اختتام پذیر ہو گا۔ تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے آخری دن بھی ادب سے جڑے دلچسپ تبصرے جاری ہیں جبکہ سیاست اور شاعری سے جڑے پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کتابوں کی رونمائیوں کے ساتھ ساتھ ایک دلچسپ سیشن معروف مصنف محمد حنیف نے منعقد کیا جس میں ادب کی دنیا کے ابھرتے ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیا۔ سیشن کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کے میلیادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ امرجنگ ٹیلینٹ کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :