Time 19 ستمبر ، 2024
دنیا

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کو 2019 سے ابتک کتنی مالیت کے تحائف ملے؟

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کو 2019 سے ابتک کتنی مالیت کے تحائف ملے؟
فوٹو:فائل

برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے 2019 سے ابتک ایک لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ مالیت کے تحائف اور فوائد ڈکلیئر کردیے، یہ رقم کسی بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ظاہر کی گئی رقم سے زیادہ ہے۔

کئیر اسٹارمر اپریل 2020 سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں، جولائی میں انہوں نے اقتدار حاصل کیا تھا، انہیں اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے ایک امیر کاروباری شخصیت سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے کپڑے تحفے میں لیے تھے۔

تاہم برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور تمام تحائف ظاہر کیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسٹارمر نے 2019 سے ابتک 1 لاکھ 7 ہزار 145 پاؤنڈ مالیت کے تحائف لیے ہیں۔

تحائف میں ساڑھے 12 ہزار پاؤنڈ مالیت کے پریمئیر لیگ کے ٹکٹ بھی شامل ہیں جو کہ ریگولیشن سے متعلق وزیراعظم کے منصوبے کیخلاف لابنگ میں مصروف ہے۔

اسٹارمر کے بعد سب سے زیادہ تحائف لینے والی لوسی پاؤل ہیں جنہوں نے 40 ہزار 289 پاؤنڈ کے تحائف لیے۔

مزید خبریں :