Time 22 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

سعودی عرب میں نئی قسم کی 'غصیلی' مچھلی دریافت

سعودی عرب میں نئی قسم کی غصیلی مچھلی دریافت
اس مچھلی کو بحیرہ احمر میں دریافت کیا گیا / فوٹو بشکریہ واشنگٹن یونیورسٹی

سائنسدانوں نے سعودی عرب میں ایک ایسی نئی مچھلی دریافت کی ہے جو کچھ حد تک کیکڑے جیسی نظر آتی ہے۔

اس 'غصیلی' مچھلی کو سائنسدانوں نے Sueviota aethon کا نام دیا ہے جسے بحیرہ احمر میں مرجان کی چٹانوں والے حصے Farsan banks میں دریافت کیا گیا۔

یہ مچھلی چھوٹی 'غاروں' میں تیرتی ہے اور پانی کے اندر 33 سے 174 فٹ گہرائی میں پائی جاتی ہے۔

اس کی لمبائی 2 سینٹی میٹر سے بھی کم ہے مگر اس کے دانت کافی بڑے اور تیز نظر آتے ہیں۔

اس کے چہرے سے غصہ جھلکتا ہے جس کے باعث اسے سائنسدانوں نے 'غصیلی' مچھلی قرار دیا ہے۔

اس کا جسمانی رنگ اسے اپنے رہنے کے مقام میں پوشیدہ رہنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ عموماً مرجان کے اوپر سرخ کائی نظر آتی ہے۔

اس مچھلی کو سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا۔

پہلے تو انہیں لگا کہ 1970 کی دہائی میں دریافت ہونے والی ایک مچھلی dwarfgoby ہے مگر اس کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ یہ بالکل نئی نسل ہے۔

مزید خبریں :