Time 20 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

2 برگرز کو الگ کرنیکی کوشش میں چُھری لگنے سے شہری چل بسا

2 برگرز کو الگ کرنیکی کوشش میں چُھری لگنے سے شہری چل بسا
یہ واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا جب بیری گریفتھس کی لاش جولائی میں پولیس اہلکاروں کو اس کے گھر سے ملی__فوٹو: فائل

برطانیہ کے شہر  ویلز سے تعلق رکھنے والا شخص  دو فروزن برگرز  کو الگ کرنے کی کوشش کے دوران حادثاتی طور  پر پیٹ میں چھری لگنے سے چل بسا۔

بین الاقوانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بیری گریفتھس نامی شخص کے ساتھ پیش آیا، 57 سالہ شخص جو اکیلا رہتا تھا مرنے کے کئی روز بعد اس کی لاش بیڈ پر پائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس کو اس کے کچن میں ایک چاقو اور دو منجمد برگر ملے، جس کی تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ بیری کا ایک ہاتھ فالج کی وجہ سے کام نہیں کرتا تھا۔

جب کہ وہ اپنے دوسرے ہاتھ سے برگرز الگ کرنے کی کوشش کرتا رہا جس سے چھری اس کے پیٹ میں لگ گئی اور وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اس کی جان چلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا اور بیری گریفتھس کی لاش جولائی میں پولیس اہلکاروں کو اس کے گھر سے ملی تھی۔

مزید خبریں :