Time 23 ستمبر ، 2024
دنیا

جرمنی: پولیس کا فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے والوں پر کریک ڈاؤن، 10 سالہ بچہ بھی زیر حراست

جرمنی: پولیس کا فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے والوں پر کریک ڈاؤن، 10 سالہ بچہ بھی زیر حراست
بچے کو حراست میں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

جرمنی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن  کیا جس  دوران 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  کریک ڈاؤن کے دوران غزہ کا پرچم لہراتا 10  سال کا بچہ بھی نہ بچ سکا، خوفزدہ بچے نے کافی دیر پولیس سے بچنے کی کوشش کی لیکن بلآخر پولیس اہل کاروں کی گرفت میں آگیا ۔

بچے کو حراست میں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بچے کو خوف زدہ کرنے اور حراست میں لینے کی مذمت کررہے ہیں ۔

مزید خبریں :