28 فروری ، 2012
لاپاز…یہ تصویر کسی سر کس کا منظر نہیں بلکہBoliviaکی ایک وادی ہے جہاں کے رہائشیوں نے پیچیدہ راستوں سے تنگ آکر اپنی مدد آپ کے تحت رسیوں کے ذریعے لٹک کر خطرناک شارٹ کٹ متعارف کر وایا ہے۔اس وادی کے رہائشی پہاڑوں،ندی نالوں اور گھنے جنگلات سے گزرنے کے بجائے اب 200میٹر اونچائی پر لگی کیبل کے ساتھ لٹک کر4سو میٹر کا فاصلہ چند منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔20رسیوں پر مشتمل نقل وحرکت کا یہ انتظام خطر ناک تو ضرور ہے لیکن یہاں کے رہائشی جوکہ خطروں کے کھلاڑی بن چکے ہیں اس شارٹ کٹ سے مطمئن ہیں۔