Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

جماعت اسلامی کا 29 ستمبر سے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی کا  29 ستمبر سے  ملک بھر میں  مظاہروں کا اعلان
جماعت اسلامی یکم سے 7 اکتوبر تک غزہ اور لبنان کے لوگوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔—فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے 29 ستمبر سے ملک بھر میں مظاہروں، 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے اور 23 سے 27 اکتوبر تک بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے یا نہ کرنے پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 45دن کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے پر منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، 29 ستمبر سے 27 اکتوبر تک نئی احتجاجی تحریک چلائیں گے، ملین مارچ کا آپشن بھی موجودہے جو لانگ مارچ کی شکل اختیار کر سکتا ہے،حکومت آئی پی پیز کو لگام ڈالے، رپورٹ سے کچھ نہیں ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، جن کا حق ہے انہیں ملنا چاہیے، قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ جو ناجائز سیٹوں پر قبضہ کرتے ہیں، وہ کتنے جمہوری لوگ ہیں۔

فلسطین کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اب لبنان پر بھی حملہ آور ہے، اسرائیل کو اس خونریزی سے باز رکھنا ہو گا، جماعت اسلامی یکم سے 7 اکتوبر تک غزہ اور لبنان کے لوگوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔

مزید خبریں :