Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی
بانی پی ٹی آئی عمران کان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا—فوٹو: فائل

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران کان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے عدالت میں درخواست جمع کرائی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل کی طبیعت خراب ہے وہ پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ملزمان کے 12 وکلاء کے وکالت نامے جمع ہیں، ریفرنس کا آخری گواہ 23 سماعتوں سے پیش ہورہا ہے مگر جرح مکمل نہیں ہورہی، بیرسٹر علی ظفر اور انتظار پنجوتھہ موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کرلیں۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فیصلہ سنانے سے روکا ہے، ٹرائل سے نہیں روکا۔

تاہم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استداء پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے وکلاء صفائی کو کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کرنے کیلئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :