Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

اُسی فیصلے پر عمل ہوگا جو آئین کے مطابق ہوگا: رانا ثنا اللہ

اُسی فیصلے پر عمل ہوگا جو آئین کے مطابق ہوگا: رانا ثنا اللہ
فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسی فیصلے پر عمل ہوگا جو آئین کے مطابق ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کا معاملہ اب بھی زیر غور ہے، امید ہے آئندہ چند دنوں میں کچھ نکات پر اتفاق ہو جائے گا۔

اس سے قبل ن لیگی حکومت کے اتحادی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے، اس لیے آئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی دوسرے وزیر اعظم کو تختہ دار پر نا چڑھایا جا سکے اور لوگوں کو انصاف مل سکے۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین سازی اور قانون سازی عدلیہ کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 19 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کی دھمکی کی وجہ سے لانا پڑی مگر اب کچھ بھی ہو میثاق جمہوریت کے مطابق عدالتی اصلاحات لا کر رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں ججوں کے تقرر کا وہ طریقہ بدلنا پڑا جو پوری دنیا میں رائج ہے، امریکا میں پوری پارلیمان ججوں کے تقرر کا فیصلہ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں آج تک مارشل لاء نہیں لگا۔

مزید خبریں :